Posts

Showing posts from August, 2022

سب سے پہلے ( قسط نمبر 8)

 🌹سب سے پہلے🌹💖 قسط نمبر 8::: اللہ پاک نے اس امت پر سب سے پہلے جو چیز فرض کی وہ پانچ نمازیں ہیں۔۔۔     (أخرجہ ابو یعلیٰ فی مسندہ عن انس مرفوعا) سب سے پہلی نماز جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا فرمایا نماز ظہر ہے۔۔۔ سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نماز ظہر فرض ہوئی۔۔۔ سب سے پہلے آسمانوں میں اذان دینے والے جبرائیل علیہ السلام ہیں۔۔۔        (أخرجہ الحارث بن ابی اسامۃ فی مسندہ) اسلام میں سب سے پہلے اذان دینے والے حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور اقامت کہنے والے حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ ہیں۔۔۔     (أخرجہ ابن حبان فی کتاب الأذان عن ابن عباس)

سب سے پہلے ( قسط نمبر 7 )

 💖🌹سب سے پہلے🌹💖 قسط نمبر 7::: سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بال سفید ہوۓ۔۔۔ سب سے پہلے بال صاف کرنے والا پاؤڈر اور صابن حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایجاد کیا۔۔۔       (أخرجہ ابن ابی حاتم عن ابن عبّاس) سب سے پہلے قاہرہ مصر میں حمام بنانے والے شخص کا نام عزیز بن معز عبیدی ہے۔۔۔۔             (ذکرہ المسبحی فی تاریخہ) سب سے پہلے بنی اسرائیل کی عورتوں کو حیض آنا شروع ہوا۔۔۔۔     (اخرجہ عبدالرزاق فی مصنفہ عن ابن عباس)      ایک روایت یہ بھی ہے سب سے پہلے حیض حضرت اماں حواء رضی اللہ عنہا کو جنت سے نکلنے کے بعد آیا۔۔۔۔                (أخرجہ الحاکم عن ابن عباس) سب سے پہلے جنہوں نے کتم (ایک پودہ جس کے بیج کے ذریعے سے زمانہ قدیم میں بالوں کو رنگا جاتا تھا) اور مہندی کا استعمال کیا وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں۔۔۔ سب سے پہلے کالی مہندی فرعون نے استعمال نے کی۔۔۔          (أخرجہ الدیلمی عن انس مرفوعا)

سب سے پہلے ( قسط نمبر 6)

 🌹سب سے پہلے🌹💖 قسط نمبر 6::: سب سے پہلے جنہوں نے ناخن کاٹے اپنی مونچھوں کو کاٹا وہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔۔۔ (أخرجہ ابن ابی شیبۃ فی المصنف والبیھقی فی الشعب) سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہی ختنے کرواۓ اور سب سے پہلے مسواک بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی۔۔۔۔       (أخرجہ البیہقی عن ابی ھریرۃ مرفوعا) سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بال سفید ہوئے۔۔۔۔۔      (أخرجہ وکیع فی تفسیرہ عن ابی ھریرۃ) سب سے پہلے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا نے اپنے کانوں کو چھیدا۔۔۔۔            (اسندہ العسکری عن ابن عمرو)

سب سے پہلے ( قسط نمبر 5)

قسط نمبر 6::: سب سے پہلے جنہوں نے ناخن کاٹے اپنی مونچھوں کو کاٹا وہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔۔۔ (أخرجہ ابن ابی شیبۃ فی المصنف والبیھقی فی الشعب) سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہی ختنے کرواۓ اور سب سے پہلے مسواک بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی۔۔۔۔       (أخرجہ البیہقی عن ابی ھریرۃ مرفوعا) سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بال سفید ہوئے۔۔۔۔۔      (أخرجہ وکیع فی تفسیرہ عن ابی ھریرۃ) سب سے پہلے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا نے اپنے کانوں کو چھیدا۔۔۔۔            (اسندہ العسکری عن ابن عمرو)

سب سے پہلے ( قسط نمبر 4)

      سب سے پہلے  قسط نمبر 4::: سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔۔۔       (اخرجہ احمد عن ابی ذر مرفوعا) سب سے پہلے نبی جنہیں اللہ پاک نے زمین میں مبعوث فرمایا وہ حضرت ادریس علیہ السلام ہیں۔۔۔                    (أخرجہ ابن ابی حاتم) حضرت ادریس علیہ السلام کا اصل نام اخنوخ ہے۔۔۔کتاب اللہ کا بکثرت درس دینے کی وجہ سے آپ علیہ السلام کو ادریس کہتے ہیں۔۔۔۔ سب سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں۔۔۔۔         (أخرجہ ابن ابی حاتم عن انس مرفوعا) بنی اسرائیل کے سب سے پہلے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں۔۔۔۔۔            (أخرجہ أحمد عن ابی ذر مرفوعا)            

سب سے پہلے (قسط نمبر 3)

سب سے پہلے قسط نمبر 3 انسانی جسم کے حصوں میں سے سب سے پہلے اللہ پاک نے شرمگاہ کو پیدا کیا اور فرمایا :::یہ تمہارے پاس میری امانت ہے تم اسے حلال جگہ ہی استعمال کرنا۔۔۔۔ ( خرجہ ابن ابی الدنیا فی کتاب الورع عن ابن عمر مرفوعاً) سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے سر میں روح پھونکی گئی پھر انہوں نے اپنی پیدائش کو دیکھنا شروع کیا (یعنی اپنے اندر روح کے ڈالنے کے منظر کو ملاحظہ کیا)۔۔۔۔۔       (أخرجہ ابن ابی شیبہ عن سلمان فارسی) جب فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام کو سجدے کا حکم دیا گیا سب سے پہلے حضرت اسرافیل علیہ السلام نے سجدہ کیا۔۔۔۔

سب سے پہلے (قسط نمبر 2)

  💖🌹سب سے پہلے🌹💖 قسط نمبر 2 سب سے پہلے زمین پر جو گھر بنایا گیا ہے وہ "بیت اللہ" ہے۔۔۔  (قرآن کریم پارہ نمبر 4) اللہ پاک نے جبرائیل علیہ السلام کو حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت اماں حواء رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا اور ان دونوں کو کعبہ بنانے کا حکم دیا حضرت آدم علیہ السلام نے کعبہ کی تعمیر کی پھر انہوں طواف کا حکم دیا گیا اور کہا گیا "یہ پہلا گھر ہے جو لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے اور تم پہلے انسان ہو جس نے اس کا طواف کیا ہے۔۔۔۔                            (دلائل النبوۃ) حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟؟؟ فرمایا"مسجد الحرام"۔۔۔۔        (بخاری،،مسلم)  زمین میں سے سب سے پہلے خانہ کعبہ کی زمین کو بنایا گیا پھر وہاں سے پوری زمین پھیلائی گئی۔۔۔۔

سب سے پہلے (قسط نمبر 1)

 🌹سب سے پہلے🌹💖 قسط نمبر 1  سب سے پہلے اللہ پاک نے قلم کو پیدا کیا اور اسے حکم دیا قیامت تک جو ہوگا اسے لکھ دے۔۔۔(سنن الترمذی) قلم نے سب سے پہلے جو بات لکھی وہ یہ ہے"میں تواب ہوں جو توبہ کرے میں اس کی توبہ قبول کرتا ہوں"۔۔۔ (اخرجہ سعید بن منصور فی سننہ،، وابن ابی حاتم فی تفسیرہ،،وأبو نعیم فی الحلیۃ) ایام میں سے سب سے پہلے اللہ پاک نے "اتوار" کو پیدا کیا۔۔۔۔۔(تاریخ ابن عساکر) سب سے پہلا پہاڑ جو زمین پر رکھا گیا اس کا نام "جبل ابوقبیس" ہے۔۔۔یہ پہاڑ مکہ میں ہے۔۔۔۔      (مصنف ابن ابی شیبہ،،مسند الفردوس)